تاریخ شائع کریں2018 18 March گھنٹہ 17:05
خبر کا کوڈ : 319132

فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح ہے: سعودی ولی عہد

سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا پرانا حلیف ہے
سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا
فلسطینیوں کا مفاد اولین ترجیح ہے: سعودی ولی عہد
سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے اپنے دورہ امریکا کے دوران باورکرایا ہے کہ سعودی عرب فلسطینیوں کے مفادات کی حمایت پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے۔

اپنے دورہ امریکا کے دوران ودیے گئے ایک انٹرویو میں ولی عہد نے کہا کہ سعودی عرب اور امریکا کے تاریخی تعلقات 80 سال پر محیط ہیں۔ سعودی عرب مشرق وسطیٰ میں امریکا کا پرانا حلیف ہے۔

سعودی ولی عہد نے کہا کہ ان کا ملک مشرق وسطیٰ میں امن کا عمل آگے بڑھانے کے لیے ہرممکن کوششیں جاری رکھے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جارڈ کوشنر کی زیرنگرانی امن مساعی کو سعودی عرب کی بھرپور حمایت حاصل ہے اور سعودی عرب تمام فریقین کے لیے امن کی بات کرتا ہے۔

ایک سوال پر سلمان بن عبدالعزیز نے کہاکہ میں فطری طورپر امن کی بات کرتا ہوں، ہمیں کشیدگی پیدا کرنے کی بات نہیں کرنا چاہیے جب کہ میں فلسطینیوں کے حقوق اور مفادات پر توجہ مرکوز کرنے کے ساتھ سب کے مفاد کی بات کرتا ہوں۔
https://taghribnews.com/vdcip3aprt1azz2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ