تاریخ شائع کریں2018 18 March گھنٹہ 15:22
خبر کا کوڈ : 319116

ترک طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر تعزیت کا اظہار:ایران

حادثے کے نتیجے میں جہاز میں موجود تمام افراد جاں بحق ہو گئے
ایرانی صدر کا اپنے ایک پیغام میں اپنے ترک ہم منصب کو ایران کے صوبے چہارمحل اور بختیاری میں ترک طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر تعزیت کا اظہار
ترک طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر تعزیت کا اظہار:ایران
ایرانی صدر حسن روحانی نے اپنے ایک پیغام میں اپنے ترک ہم منصب کو اسلامی جمہوریہ ایران کے صوبے چہارمحل اور بختیاری میں ترک طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر تعزیت کا اظہار کیا.

صدر مملکت اسلامی جمہوریہ ایران نے اپنے پیغام میں طیارے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونے والے مسافروں کے حوالے سے نہایت افسوس کا اظہار کیا.

انہوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی مغفرت کی دعا کی اور ان کے اہل خانہ کے لئے صبر جمیل کی دعا کی.

گزشتہ اتوار کے روز ترکی کا ایک چھوٹا پرائیویٹ طیارہ جو کہ شارجہ سے ترکی جا رہا تھا ایرانی پہاڑی علاقے میں حادثے کے نیتجے میں تباہ ہو گیا جس میں 11 مسافر اور جہاز کا عملہ موجود تھا.

اس حادثے کے نتیجے میں جہاز میں موجود تمام افراد جاں بحق ہو گئے.
https://taghribnews.com/vdca6onei49n661.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ