تاریخ شائع کریں2018 17 March گھنٹہ 18:20
خبر کا کوڈ : 319009

امریکہ اور اسرائیل کی انتخابات میں حزب اللہ کی پوزیشن کمزور کرنے کی کوشش

انتخابات میں توازن کی تبدیلی کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی ناکام کوشش
بعلبک اور الھرمل کے عوام داعش اور جبہت النصرہ کے اتحادیوں کو ان علاقوں کا نمائندہ ہرگز نہیں بننے دیں گے:حزب اللہ لبنان
امریکہ اور اسرائیل کی انتخابات میں حزب اللہ کی پوزیشن کمزور کرنے کی کوشش
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل سید حسن نصراللہ نے بعلبک اور الھرمل کے پارلیمانی اراکین سے گفتگو کرتے ہوئے امید و وفاداری کے زیرعنواں قائم ہونے والے سیاسی پینل کو نشانہ بنانے والوں پر کڑی تنقید کی اور انھیں داعش اور جبہت النصرہ کا اتحادی قرار دیا۔

انھوں نے کہا کہ بعلبک اور الھرمل کے عوام داعش اور جبہت النصرہ کے اتحادیوں کو ان علاقوں کا نمائندہ ہرگز نہیں بننے دیں گے۔

سید حسن نصراللہ نے بعلبک اور الھرمل کی سنہ بیاسی سے قبل کی صورت حال کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ سنہ بیاسی کے بعد سے اب تک ان علاقوں میں کافی کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔

انھوں نے تاکید کے ساتھ کہا کہ جنگ تموز کے دوران اگر تحریک مزاحمت کے وزار، ان کے اتحادی، لبنان کے پارلیمانی اسپیکر نبیہ بری اور لبنان کے سابق صدر امیل لحود نہ ہوتے تو فرانسیسی تحریک مزاحمت سے ہتھیار لینے کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹتے اور لبنان کی حکومت بھی مسلسل غیر مسلح کئے جانے پر زور دے رہی تھی۔

اس سے قبل حزب اللہ لبنان کے نائـب سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے بھی انتخابات میں توازن کی تبدیلی کے لئے امریکہ اور اسرائیل کی ناکام کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ انتخابات میں حزب اللہ کی پوزیشن کمزور کر کے تحریک مزاحمت کے اتحادیوں کو مایوس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcbg9bf9rhb8gp.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ