تاریخ شائع کریں2018 17 March گھنٹہ 18:01
خبر کا کوڈ : 319007

مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے:چینی سفیر

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے سفیر پاؤ جنگ کی ملاقات
چین, پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کی مرکزیت کے باعث چین کیلئے پاکستان کی اہمیت مسلسل بڑھتی رہے گی:چینی سفیر
مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے:چینی سفیر
چینی سفیر پاؤ جنگ کا کہنا ہے کہ سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے اور مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب سے چین کے سفیر پاؤ جنگ نے ملاقات کی جس میں باہمی دلچسپی کے امور چین پاکستان اقتصادی راہداری منصوبے پرپیشرفت اور مسلم لیگ (ن) اور چین کی کمیونسٹ پارٹی کے درمیان بڑھتے تعلقات پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

چین کے سفیر نے کہا کہ چین پاکستان اقتصادی راہداری کے روٹ کی مرکزیت کے باعث چین کیلئے پاکستان کی اہمیت مسلسل بڑھتی رہے گی۔

انہوں نے کہا کہ سی پیک پوری دنیا کے امن اور رابطے کیلئے ایک اہم منصوبہ ہے اور مستحکم پاکستان چین کی ترقی کیلئے ناگزیر ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjyhetauqevyz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ