تاریخ شائع کریں2018 17 March گھنٹہ 17:49
خبر کا کوڈ : 319005

ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات ناگزیر ہیں

عراق اور خطی مشکلات کا حل ایران سعودیہ مذاکرات پر انحصار کرتا ہے: عمار حکیم
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات کے سوا عراق اور خطی مشکلات کے حل کے لئے کوئی اور چارہ نہیں ہے:عمار حکیم
ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات ناگزیر ہیں
نامور عراقی سیاستدان نے کہا ہے کہ عراق کی مشکلات اور علاقائی مسائل کے حل کے لئے اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات ناگزیر ہیں.

 عراق کی شیعہ قومی اتحاد جماعت کے سربراہ سید عمار حکیم نے ہفتہ کے روز یوم شہیدا اور نامور عراقی رہنما سید محمد باقر حکیم کی برسی کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا،اس تقریب میں اعلی عراقی حکام، سیاسی اور مذہبی رہنما بھی شریک تھے.

عمار حکیم نے اس بات پر زور دیا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات کے سوا عراق اور خطی مشکلات کے حل کے لئے کوئی اور چارہ نہیں ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ عراق اسلامی جمہوریہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان تعمیری مذاکرات کروانے کے لئے اہم کردار ادا کرسکتا ہے.
https://taghribnews.com/vdchvwnxm23nzvd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ