تاریخ شائع کریں2018 16 March گھنٹہ 16:24
خبر کا کوڈ : 318743

"اب پرانے ہوچکے"

دوسروں پر مسلط ہوکر مفادات کے حصول کا دور ختم ہوچکا ہے:کویت میں تعینات ایرانی سفیر
"اب پرانے ہوچکے"
کویت میں تعینات اسلامی جمہوریہ ایران کے سفیر نے کہا ہے کہ دوسروں پر مسلط ہوکر مفادات کے حصول کا دور ختم ہوچکا ہے اور اس حوالے سے ایران پر خطے میں توسیع پسندانہ پالیسی اختیار کرنے کے دعوے بے بنیاد ہیں.

علی رضا عنایتی نے اپنے ایک مضمون میں کہا جس کا عنوان 'اب پرانے ہوچکے' ہے. یہ مضمون کویتی اخبار 'الرائے اور النباء' کی جانب سے شائع کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ بعض ممالک کی جانب سے ایران کو توسیع پسند ملک قرار دینے کے دعووں کی اب کوئی حیثیت نہیں اور ایسے من گھڑت الزامات لگانے کا دور بھی ختم ہوچکا ہے.

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ بعض ممالک غیررسمی افراد کے بیانات کا غلط فائدہ اٹھاتے ہوئے ایران پر خطے میں نئی بادشاہت قائم کرنے کے الزامات لگارہے ہیں جبکہ ایسے افراد کے بیانات کو ہرگز ایک ملک کے مؤقف نہیں مانا جاسکتا.

انہوں نے نائب امریکی صدر کے حالیہ بیانات جس میں انہوں نے امریکہ اسرائیل مشترکہ مفادات کمیٹی میں یہ دعویٰ کیا کہ ایران فارسی بادشاہت کو دوبارہ واپس لانے کے لئے کوشاں ہے، کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ بعض اغیار اپنے سیاسی اور سیکورٹی مفادات کی خاطر ایران فوبیا کو فروغ دے کر خطے میں ایران اور اس کے ہمسایوں کے درمیان فرضی دشمن، اختلافات، تفرقہ اور خلفشار پیدا کرنے کے خواہاں ہیں.

ڈاکٹر عنایتی نے کہا کہ ایران مخالف دعوے ایسے وقت میں کئے جارہے ہیں جب اعلی ایرانی قیادت بشمول صدر مملکت ڈاکٹر حسن روحانی نے اقوام متحدہ کی 72ویں جنرل اسمبلی میں ایک بار پھر اس مؤقف کو اُجاگر کیا کہ ایران ہرگز بادشاہت کے قیام کا خواہاں نہیں.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی اسپیکر علی لاریجانی اور وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے بھی مختلف قومی اور بین الاقوامی فورم میں اس مؤقف کو دہرایا ہے کہ ایران تمام ممالک کی علاقائی سالمیت اور خودمختاری کا احترام کرتے ہوئے، مداخلت اور بادشاہت کی نفی کرتا ہے.

ایرانی سفیر نے مزید کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران ایک ذمہ دار ملک ہے جو اپنے پڑوسیوں کے ساتھ تعمیری تعلقات اور منظم تعاون کی خواہش رکھتا ہے کیونکہ ہم سمجھتے ہیں دوسروں پر اپنی خواہشات مسلط کرنے سے اپنے مفادات کو حاصل نہیں کیا جاسکتا.
https://taghribnews.com/vdcfjcdmmw6dyea.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ