تاریخ شائع کریں2018 26 February گھنٹہ 15:26
خبر کا کوڈ : 314713

امریکہ شام کے علاقے الحسکہ سے داعش کے افراد کو منتقل کر رہا ہے

امریکی ہیلی کاپٹرز الحسکہ کے جیل سے داعش کے افراد کو ابوہاجر میں واقع امریکی اڈے میں منتقل کر ریے ہیں۔
امریکہ شام کے علاقے الحسکہ سے داعش کے افراد کو منتقل کر رہا ہے
خبری ذرائع نے بدھ کے دن رپورٹ دی تھی کہ امریکہ شام کے علاقے الحسکہ سے داعش کے افراد کو منتقل کر رہا ہے۔
رشین نیوز کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹرز الحسکہ کے علاقے سے داعش کے افراد کو منتقل کر رہے تھے۔

اسپونیک نیوز کے مطابق YouTube اور فیسبوک میں نشر ہونے والی ویڈیو میں امریکی ہیلی کاپٹرز کو داعش کی مدد کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

الحسکہ سے ایک ذرائع نے اپنا نام نہ لینے کی شرط پر بتایا ہے کہ کردوں کے علاقے میں ایک جیل میں مسلسل امریکی ہیلی کاپٹرز کی آمدورفت جاری ہے۔ بعض ذرائع کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر اس جیل سے اسلحہ کو منتقل کر رہے ہیں۔

اس سے پہلے عراقی میڈیا نے بھی خبر دی تھی کہ امریکی ہیلی کاپٹرز الحسکہ کے جیل سے داعش کے افراد کو ابوہاجر میں واقع امریکی اڈے میں منتقل کر ریے ہیں۔

عراقی میڈیا کے مطابق اس جیل میں دیرالزور سے لائے گئے 100 داعشی موجود تھے۔ روسی وزارت دفاع نے کچھ ماہ قبل الحسکہ میں امریکہ کی جانب سے مسلح افراد کو ٹرین کرنے پر اعتراض کیا گیا تھا، ماسکو کے مطابق امریکہ اس گروہ کو شام میں نئی فوج کے نام سے استعمال کرے گا، اور اس فوج میں داعش اور النصرہ کے ہی افراد شامل ہوں گے۔

اسپوٹنیک نے عینی شاہدین کے حوالے کے ساتھ کہا ہے کہ 2017 میں المیادین شہر میں شامی فوج کے آنے سے پہلے ہی امریکی جہازوں نے داعش کے افراد کو منتقل کر دیا تھا۔
https://taghribnews.com/vdciz5appt1azy2.s7ct.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ