تاریخ شائع کریں2018 26 February گھنٹہ 14:55
خبر کا کوڈ : 314697

سعودی عرب دہشتگرد گروہوں کو افغانستان منتقل کرنا چاہتا ہے

گلبدین حکمتیار کے ترکی اور پھرسعودی ولیعہدکی دعوت پر سعودی عرب کے دورے سے ایسا لگ رہا ہے جیسے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی تیاری کی جارہی ہے
سعودی عرب دہشتگرد گروہوں کو افغانستان منتقل کرنا چاہتا ہے
سعودی عرب دہشتگرد گروہوں کو افغانستان منتقل کرنا چاہتا ہے۔ گلبدین حکمتیار کے ترکی اور وہاں سے سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے سے ایسا لگ رہا ہے جیسے علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی پھیلانے کی تیاری کی جارہی ہے۔

باخبر ذرائع کے مطابق گلبدین حکمتیار نے اپنے ترکی اور سعودی عرب کے دورے میں اپنی پوری کوشش کی ہے کہ کسی طرح سے جبہۃ النصرہ اور جیش العدل کے دہشتگردوں کو افغانستان منتقل کیا جائے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ اپنے اس دورے میں حکمتیار نے ان دہشتگرد گروہوں کے رہنماوں سے متعدد ملاقاتیں کی ہیں اور وعدہ کیا ہے کہ وہ ان کی قیادت کو افغانستان منتقل کریں گے۔

دہشتگرد گروہوں کی قیادت کو دو مرحلوں میں افغانستان منتقل کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں ان کی قیادت کو امریکی طیاروں کے ذریعے افغانستان منتقل کیا جائے گا جبکہ دوسرے مرحلے میں ان کے لڑاکا دستوں کو تاجکستان اور دوسرے ممالک سے افغانستان پہنچایا جائے گا۔

واضح رہے اس سے پہلے بھی حکمتیار اور داعش کے درمیان ہونے والے سمجھوتوں کے بارے میں کافی ثبوت ملے ہیں۔ کچھ روز قبل افغانستان پولیس کے ہاتھوں گرفتار ہونے والے ایک خودکش بمبار کا کہنا تھا کہ اس کا تعلق حزب اسلامی افغانستان سے ہے جو اس سے قبل کابل کی پلچرخی جیل میں قید کاٹ چکا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjhxetauqevmz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ