تاریخ شائع کریں2018 24 February گھنٹہ 16:36
خبر کا کوڈ : 314318

مغربی ممالک شام میں فائربندی کے ذریعے امن کے نام پر ڈرامہ رچانا چاہتے ہیں:ریک سٹرلنگ

مغربی ممالک شام میں فائربندی کے ذریعے امن کے نام پر ڈرامہ رچانا چاہتے ہیں:ریک سٹرلنگ
سنیئر امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ شام میں فائربندی کے نفاذ کے لئے مغربی ممالک کی جانب سے قرارداد کی تیاری امن کے نام پر ڈرامہ ہے جس کا اصل مقصد شام میں جنگ کو طول دینا ہے.

ریک سٹرلنگ جو شام کے ساتھ یکجہتی تحریک کے سنیئر رکن بھی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک شام میں فائربندی کے ذریعے امن کے نام پر ڈرامہ رچانا چاہتے ہیں. 

امریکی صحافی کا کہنا ہے کہ شام میں متحارب گروپ سویلین کو اپنا دفاعی ڈھال بنانے کے خواہاں اور میڈیا تشہیراتی مہم کرانا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے مسلح عناصر شام کے مشرقی غوطہ میں سویلین کو نکلنے نہیں دے رہے.

انہوں نے لیبیا میں مغربی ممالک کی جانب سے فوجی جارحیت کا ذکر کرتے ہوئے مزید کہا کہ روس، چین اور دیگر ممالک ماضی سے سبق حاصل کیا ہے اور وہ ہرگز اجازت نہیں دیں گے کہ انسانی حقوق کی نام نہاد قرارداد ایک بار پھر تشدد و قتل و غارت کی باعث بنے.

انہوں نے کہا کہ مغربی ممالک دہشتگرد عناصر کی پشت پناہی کررہے ہیں. شام میں 30 دن کی فائربندی کے لئے کویت، سوئڈں اور فرانس کی مشترکہ قرارداد کو امریکہ اور برطانیہ کی حمایت حاصل مگر افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ یہ صرف ایک ڈرامہ ہے جو نام نہاد امن کے ذریعے شام میں جنگ کو طول دینا ہے.

ریک سٹرلنگ نے شام میں سویلین کے تحفظ کے لئے فوری اقدامات اٹھانے پر زور دیتے ہوئے یمن میں جنگ کے خاتمے اور سعودی جارحیت روکنے کا مطالبہ کیا.

مشرق وسطی میں امریکی مداخلت پر کڑی تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بدقسمتی سے امریکہ مشرق وسطی کی قوموں کے مطالبات کے برعکس ان کے ممالک میں مداخلت کرتا ہے جس کا مقصد امریکہ نے اپنے عسکری، توانائی اور جغرافیائی مفادات کو حاصل کرنا ہے.
https://taghribnews.com/vdcjvxetouqevtz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ