تاریخ شائع کریں2018 24 February گھنٹہ 16:22
خبر کا کوڈ : 314313

امریکی،جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر بلا تاخیر عمل کرے

شام میں النصرہ فرنٹ کی حمایت کے سلسلے کو بھی بند کرنا ہوگا:ظریف
محمد جواد ظریف کی ہفتہ کے روز تہران میں قربانی، عالم امن کی زبان کے عنوان سے منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو
امریکی،جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر بلا تاخیر عمل کرے
ایران کے وزیر خارجہ نے امریکی حکام پر زور دیا ہے کہ وہ غیرتعمیری اقدامات کے بجائے جوہری معاہدے سے متعلق اپنے وعدوں پر بلا تاخیر عمل کریں.

محمد جواد ظریف نے ہفتہ کے روز تہران میں قربانی، عالم امن کی زبان کے عنوان سے منعقدہ قومی سمینار کے موقع پر صحافیوں کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ امریکی حکام جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنی ذمے داری پر عمل نہ کرنے کے لئے راہ فرار اختیار کررہے ہیں اور ایسی فضا قائم کرنا چاہتے ہیں جسے عالمی برادری نے بھی بلاجواز اور غیرتعمیری قرار دے چکی ہے، لہذا امریکہ فوری طور پر اپنے وعدوں پر عمل کرے.

امریکہ نے جوہری معاہدے پر عمل درآمد کو ایران کے خلاف سائبرسپیس، انسانی حقوق اور پاسداران انقلاب فورس کے حوالے سے عالمی پابندیاں جاری رکھنے مشروط کیا ہے جس کے جواب میں ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ جوہری معاہدہ ایک عالمی سمجھوتہ ہے جس میں صرف امریکہ نہیں دیگر ممالک بھی شامل ہیں لہذا امریکہ یکطرفہ طور پر اس پر کوئی شرط عائد نہیں کرسکتا. 

ظریف نے بتایا کہ امریکی حکام نے پہلے بھی بعض شرائط کی بات کی تھی جو بلاجواز تھیں اور اب بھی بتائی گئی شرایط بھی ناقابل قبول ہیں.

انہوں نے کہا کہ جوہری معاہدے پر شرط عائد کرنا اصولی طور پر غلط ہے. ابھی ضرورت اس بات کی ہے کہ عالمی برادری اس با پر اطمینان حاصل کرے کہ ایران جس نے جوہری معاہدے کے حوالے سے اپنے وعدوں پر قائم ہے، کے مفادات کے حصول کے لئے امریکہ کی شفاف کارکردگی ضروری ہے.

ظریف نے ایران کی دفاعی قابلیت کے حوالے سے کہا کہ دفاع ہماری ضرورت ہے، ہم اپنی دفاعی ضروریات کے لئے مغربی طرز عمل یا نظریات پر نہیں چل سکتے.

شام امن مذاکرات کے حوالےسے آستانہ عمل کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ شام میں آستانہ عمل سے متعلق معاہدوں کا نفاذ ہماری ترجیح ہے مگر بدقسمتی سے دہشتگردوں کی کاروائیاں اور امریکہ کہ منفی پالیسی کی وجہ سے شام میں تناعازت میں اضافہ ہوگیا ہے.

ایرانی وزیر خارجہ نے اس بات پر زور دیا کہ شام میں تناو پالیسی کو روکنا ناگزیر ہے بالخصوص دہشتگرد گروہوں بالخصوص النصرہ فرنٹ کی حمایت کے سلسلے کو بھی بند کرنا ہوگا.
https://taghribnews.com/vdceze8xxjh8zxi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ