تاریخ شائع کریں2018 22 February گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 313871

آیت اللہ العظمی امام خامنہ ایک حکیم، بصیر اور آگاہ انسان ہیں

امام خامنہ کو اللہ تعالی کی ذات پر بھر پور اعتماد ہے:عمار حکیم
عمار حکیم نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کو عالم اسلام کے لئے فخر و مباہات کا باعث قرار دیا ہے
آیت اللہ العظمی امام خامنہ ایک حکیم، بصیر اور آگاہ انسان ہیں
 عراق کی قومی اسلامی تنظیم حکمت کے سربراہ عمار حکیم نے ایران کے روحانی پیشوا آیت اللہ العظمی امام خامنہ ای کو عالم اسلام کے لئے فخر و مباہات کا باعث قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ آیت اللہ امام خامنہ ایک حکیم، بصیر اور آگاہ انسان ہیں جن علاقائی اور عالمی مسائل کے بارے میں گہری نظر ہے۔

عمار حکیم نے عراق اور ایران کے باہمی تعلقات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ ایران نے سخت شرائط میں عراقی عوام اور حکومت کی حمایت کی اور عراق سے دہشت گردی کے خاتمہ میں ایرانی قوم اور حکومت نے عراق کا بھر پور ساتھ دیا۔

انھوں نے کہا کہ اگر ایران کی حکمت عملی نہ ہوتی تو عراق سے داعش دہشت گردوں کو شکست دینا کافی مشکل ہوتا۔

عمار حکیم نے کہا کہ امام خامنہ ایک آگاہ اور باخبر انسان ہیں جنہیں اللہ تعالی کی ذات پر بھر پور اعتماد ہے اور ان کا وجود عالم اسلام کے لئے اللہ تعالی کی بہت بڑی نعمت ہے۔
https://taghribnews.com/vdccm1q1s2bqs48.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ