تاریخ شائع کریں2018 21 February گھنٹہ 14:41
خبر کا کوڈ : 313613

زہریلی گیسوں کے تین ٹرک ادلب پہنچ گئے

دہشتگرد کلورین گیس کا استعمال کرکے یہ دیکھانا چاہتے ہیں کہ شامی فوج سویلین آبادی کے خلاف کیمیائی ھتھیار یا زہریلی گیس کا استعمال کررہی ہے
دہشتگردوں نے 2013 کو حلب، 2014 کو مشرقی غوطہ اور 2016 کو خان شیخون میں بھی یہی سازش کی تھی جس کا مقصد شامی مسلح افواج کو بدنام کرنا تھا
زہریلی گیسوں کے تین ٹرک ادلب پہنچ گئے
شامی فوج کے خلاف مغربی حمایت یافتہ دہشتگرد عناصر نے نئی سازش کا آغاز کیا ہے جس کے تحت کلورین گیس سے بھرے تین ٹرکوں کو ترکی سے شامی علاقے ادلب میں پہنچا دیا گیا ہے.

شامی ٹیلی ویژن الاخباریہ کے مطابق، دہشتگرد کلورین گیس کا استعمال کرکے یہ دیکھانا چاہتے ہیں کہ شامی فوج سویلین آبادی کے خلاف کیمیائی ھتھیار یا زہریلی گیس کا استعمال کررہی ہے.

رپورٹ کے مطابق، دہشتگردوں نے 2013 کو حلب، 2014 کو مشرقی غوطہ اور 2016 کو خان شیخون میں بھی یہی سازش کی تھی جس کا مقصد شامی مسلح افواج کو بدنام کرنا تھا.

بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشتگردوں نے مشرقی غوطہ اور دمشق کے مضافاتی علاقے میں زہری گیس کے حملے کا ڈرامہ رچانے کے لئے سویلین آبادی کے درمیان ماسک تقسیم کررہے ہیں.

قابل ذکر ہے کہ ترک فوج نے گزشتہ دنوں شامی علاقے عفرین میں ارندہ نامی گاؤں کے عوام کے خلاف زہریلی گیس کا استعمال کیا جس کی وجہ سے متعدد افراد کی حالت غیر ہونے ان کو ہسپتال میں داخل کیا گیا.

یاد رہے کہ ترک فوج نے گزشتہ مہینے میں شام کے کرد اکثریتی علاقے عفرین میں زیتون کی شاخ نامی آپریشن کا آغاز کردیا. ترک فوج کی جانب سے عفرین میں کردوں کے ٹھکانوں پر زمینی اور فضائی حملے جاری ہیں. 
 
https://taghribnews.com/vdcgqw9wwak9q34.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ