تاریخ شائع کریں2018 18 February گھنٹہ 13:07
خبر کا کوڈ : 312861

نائیجیریا میں ہزاروں افراد کا شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری پر احتجاج

مظاہرے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور اپنے مذہبی رہنما شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی غیر قانونی قید اور نظر بندی کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا
دو سال پہلے نائیجیرا کی فوج نے زاریا شہر میں شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائش گاہ اور امام بارگاہ پر حملہ کر کے انہیں انکی اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا تھا اور اسکے بعد کافی عرصے تک انکے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی
نائیجیریا میں ہزاروں افراد کا شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری پر احتجاج
نائیجیریا میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر اپنے رہنما شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری پر احتجاج کیا ہے۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق نائیجیریا کے دارالحکومت ابوجا میں ہزاروں افراد نے ایک بار پھر بڑے پیمانے پر مظاہرے کر کے اپنے رہنما شیخ زکزکی کی غیر قانونی گرفتاری پر اعتراض کیا ہے۔

نائیجیریا کی اسلامی مزاحمت تنظیم کے ایک رکن ابو حامد نے ہمارے نمائندے سے بات کرتے ہوئے خبر دی ہے کہ اس مظاہرے میں لاکھوں افراد نے شرکت کی اور اپنے مذہبی رہنما شیخ زکزکی اور انکی اہلیہ کی غیر قانونی قید اور نظر بندی کو ختم کئے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ان مظاہروں سے پہلے شیخ ابراہیم زکزکی کے نمائندے شیخ قاسم سوکوتو کی نماز جنازہ بھی پڑھی گئی جنہیں ایک اور مظاہرے کے دوران گولیاں مار کر شہید کردیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ دو سال پہلے نائیجیرا کی فوج نے زاریا شہر میں شیخ ابراہیم زکزکی کی رہائش گاہ اور امام بارگاہ پر حملہ کر کے انہیں انکی اہلیہ سمیت گرفتار کرلیا تھا اور اسکے بعد کافی عرصے تک انکے بارے میں کوئی اطلاع نہیں دی گئی تھی۔

اس حملے میں شیخ ابراہیم زکزکی کے تین صاحبزادوں سمیت ۳۵۰ کے لگ بھگ عزادار شہید کردیئے گئے تھے۔
 
https://taghribnews.com/vdcaiune649n6a1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ