تاریخ شائع کریں2018 17 February گھنٹہ 14:48
خبر کا کوڈ : 312719

سعودی فوجی بحرینی پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں

بحرین کے انقلابی عوام شدّت کے ساتھ اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے خواہاں ہیں
آل خلیفہ حکومت، جس نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عوام کے برحق مطالبات کو نظرانداز کرتے ہوئے بحرین کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے اپنے اقدامات سے بحرین کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا کر رکھ دیا ہے
سعودی فوجی بحرینی پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بناتے ہیں
بحرین میں آمریت مخالف عوامی انقلابی تحریک کی ساتویں سالگرہ کے موقع پر اس ملک کے عوام کے جذبات و احساسات کو دیکھتے ہوئے کہا جاسکتا ہے کہ بحرین کے انقلابی عوام شدّت کے ساتھ اپنے ملک میں سیاسی اصلاحات کے خواہاں ہیں۔

تقریب نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان کے ممتاز تجزیہ نگار صفدر رضا نے کہا ہے کہ جب عرب ملکوں میں بہار عرب تحریکوں کا آغاز ہوا اس وقت بحرینی عوام نے دیگر ملکوں منجملہ تیونس، مصر، لیبیا اور سعودی عرب کے عوام سے بھی زیادہ قوت کے ساتھ اپنی آمریت مخالف انقلابی تحریک کو شروع کیا، بحرین کے عوام نے گذشتہ سات برسوں کے دوران اپنی انقلابی تحریک کو جاری و ساری رکھا ہے۔

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار صفدر رضا نے کہا کہ بحرین میں چودہ فروری دوہزار گیارہ سے آل خلیفہ حکومت کے خلاف عوامی تحریک جاری ہے عوام، آزادی، انصاف، نسلی امتیاز کے خاتمے اور اپنے ملک میں جمہوری نظام حکومت کی تشکیل کا مطالبہ کر رہے ہیں، لیکن بحرینی حکومت مسلسل، سعودی عرب کی آل سعود حکومت اور بعض عرب ممالک کی مدد سے ان مطالبات کو کچل رہی ہے اور آل خلیفہ حکومت نے بحرین میں عوامی مظاہروں کا سلسلہ روکنے کے لئے بہت سی سیاسی مذہبی شخصیتوں کو گرفتار اور ان پر جھوٹا مقدمہ چلا کر انھیں طویل مدت تک جیلوں میں ڈال دیا ہے۔

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار صفدر رضا نے اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ آل خلیفہ حکومت، جس نے بڑے پیمانے پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی اور عوام کے برحق مطالبات کو نظرانداز  کرتے ہوئے  بحرین کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کر دیا ہے کہا کہ آل خلیفہ حکومت نے اپنے اقدامات سے بحرین کو انسانی حقوق کا قبرستان بنا کر رکھ دیا ہے۔

صفدر رضا نے کہا کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کی تعداد کے سلسلے میں سامنے آنے والے مختلف اعداد و شمار اس حقیقت کے عکاس ہیں کہ بحرینی حکومت اس ملک کی آبادی کے لحاظ سے دنیا کی ان حکومتوں میں شمار ہوتی ہے جہاں سیاسی قیدیوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے اور اس سے انسانی اور شہری حقوق کے لحاظ سے بحرین کی بدتر صورت حال کا پتہ چلتا ہے۔

علاقائی امور کے معروف پاکستانی تجزیہ نگار صفدر رضا نے کہا کہ بحرین میں سعودی عرب کے فوجیوں کی موجودگی اور عوام پر کۓ جانے والے تشدد میں ان فوجیوں کی شرکت کی وجہ سے بحرین میں جاری بحران میں شدت پیدا ہوئی ہے، آل خلیفہ کی حکومت مفید اور حقیقی مذاکرات کے ذریعے عوامی مطالبات پورے کۓ جانے کا راستہ ہموار کرسکتی تھی لیکن اس نے عوام کے مطالبات پورے کرنے کے بجائے سیکورٹی فورسز کی خدمات حاصل کیں، جبکہ یہ ایسے میں ہے کہ  بحرین اور سعودی عرب کے فوجی بحرینی عوام کے پرامن مظاہروں کو اپنے تشدد کا نشانہ بناتے ہیں۔

صفدر رضا نے مزید کہا کہ آل خلیفہ کی حکومت سیاسی قیدیوں پر بھی بدترین تشدد کررہی ہے اور انسانی حقوق کے سلسلے میں اس حکومت کا نامۂ اعمال پہلے سے زیادہ سیاہ ہوچکا ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdccsiq1o2bqsm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ