تاریخ شائع کریں2018 5 February گھنٹہ 15:52
خبر کا کوڈ : 310277

سعودی عرب علاقے میں امریکہ کا دلال ہے

انتہاپسندی کو پروان چڑھانے والے تمام مدرسوں کی مالی معاونت سعودی عرب کرتا ہے
پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اور سینیئر صحافی خالد راؤ نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت ناتجربہ کار حکام، حکومتی معاملات چلارہے ہیں اور ان کی یہ ناتجربہ کار مسلم امّہ کے لئے نہایت ہی خطرناک ہے
سعودی عرب علاقے میں امریکہ کا دلال ہے
سعودی عرب علاقے میں امریکہ کا دلال ہے اور امریکی مفادات کے تحفظ میں پالیسیاں بناتا ہے۔

تقریب نیوز کے ساتھ گفتگو میں پاکستان کے سینیئر صحافی خالد راؤ نے کہا ہے کہ دنیا میں جہاں کہیں بھی دہشت گردی ہورہی ہے اس کے تانے بانے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب سے جڑے ہوئے ہیں اور اب تو یہ بات واضح ہوچکی ہے کہ ریاض، علاقے میں امریکہ کے لئے دلالی کرتا ہے۔

پاکستان کے معروف تجزیہ نگار اور سینیئر صحافی خالد راؤ نے کہا کہ سعودی عرب میں اس وقت ناتجربہ کار حکام، حکومتی معاملات چلارہے ہیں اور ان کی یہ ناتجربہ کار مسلم امّہ کے لئے نہایت ہی خطرناک ہے اور اس وقت سعودی عرب میں جو کچھ ہورہا ہے اس کے پیچھے امریکہ اور اسرائیل کا ہاتھ ہے تاکہ مکہ اور مدینہ پر قبضہ کے لئے زمین ہموار کی جاسکے، لیکن مسلم امّہ اتحاد و یکجہتی اور تمام تر ہوشیاری کا مظاہرہ کر کے مکہ اور مدینہ کے حوالے سے امریکی، اسرائیلی منصوبوں کو خاک میں ملاسکتی ہے۔

پاکستان کے معروف سماجی کارکن اور ممتاز تجزیہ نگار خالد راؤ نے پاکستان اور دیگر ملکوں میں انتہاپسندی کے فروغ میں سعودی عرب کے کردار کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ میں اگر پاکستان کی بات کروں تو صرف اتنا کہوں گا کہ پاکستان میں انتہاپسندی کو پروان چڑھانے والے تمام مدرسوں کی مالی معاونت سعودی عرب کرتا ہے اور یہی مدارس پاکستان بھر میں فرقہ واریت اور انتہاپسندی کو ہوا دیتے ہیں اور پاکستان میں دہشت گردی پھیلاتے ہیں۔

خالد راؤ نے اس سوال کے جواب میں کہ مسلمانوں میں اتحاد و یکجہتی کے فروغ کے لئے کس قسم کی کوشیشوں کی ضرورت ہے کہا کہ اس حوالے سے میں صرف یہ کہوں گا کہ بانی انقلاب اسلامی حضرت امام خمینی رہ نے اسلامی انقلاب کی کامیابی کے بعد شیعہ و سنّی کے درمیان اتحاد برقرار کرنے کے لئے جو فارمولا پیش کیا ہے بس اس پر چلنے کی ضرورت ہے اور وہ یہ ہے کہ شیعہ و سنّی میں اختلافات پیدا کرنے والے نہ شیعہ ہیں اور نہ سنّی بلکہ وہ سامراج کے ایجنٹ ہیں اور دشمنان اسلام کے زر خرید ہیں۔

پاکستان کے سینیئر صحافی اور ممتاز تجزیہ نگار خالد راؤ نے ایران کے اسلامی انقلاب کی انتالیسویں سالگرہ کے موقع پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ایران کے اسلامی انقلاب نے دنیا کے آزاد منش انسانوں کو بیداری کا شعور بخشا اور آج ہم دنیا کے کئی ملکوں میں اسلامی بیداری کی لہر کا مشاہدہ کررہے ہیں اور اسی اسلامی بیداری کی تحریکوں کو روکنے کے لئے امریکہ، اسرائیل اور ان کا ہمنوا سعودی عرب دہشت گردی کو پروان چڑھارہے ہیں، لیکن اسلامی مزاحمت نے دہشت گردوں کی کمر کو توڑ دیا ہے، اور اسی وجہ سے امریکہ اور اس کے اتحادی تلملارہے ہیں۔

خالد راؤ نے اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کا صفایا ہوچکا ہے کہا کہ عراق اور شام میں دہشت گرد گروہ داعش کی شکست کی وجہ سے امریکہ، اسرائیل اور سعودی عرب کے تمام سازشی منصوبے خاک میں مل گئے ہیں کہا کہ اب امریکہ دہشت گرد گروہ داعش کو زندہ رکھنے کے لئے اس کے عناصر کو افغانستان منتقل کررہا ہے جو علاقے کے لئے نہایت خطرناک ہے۔
https://taghribnews.com/vdcjayetauqev8z.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ