تاریخ شائع کریں2018 4 February گھنٹہ 18:24
خبر کا کوڈ : 310043

ایران کی حکومت اور عوام برادرملک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی

ایران کی حکومت اور عوام برادرملک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی
ایرانی وزیر نوجوانان ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ دشمن پاکستان اور ایران کے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے۔ پاکستانی اخبار ایکسپریس سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر سید عبدالحمید احمدی نے کہا ہے کہ ایران کی حکومت اور عوام برادرملک پاکستان کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، دشمن ہمارے درمیان نفرت پیدا کرنا چاہتا ہے مگر وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہوگا، ایران دوطرفہ تجارت بڑھانے کیساتھ ساتھ کھیلوں کے فروغ میں بھی پاکستان سے ہر ممکن تعاون کرے گا۔ اس موقع پر مشیر اسپورٹس ایران ڈاکٹر حبیب اللہ عباس اورسیجی سعد مغدم بھی موجودتھے۔

ڈاکٹرعبدالحمید احمدی نے کہا کہ ایران اور پاکستان کے درمیان قریبی تعلقات قائم ہیں،دونوں ملکوں کے عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں، وقت گزرنے کیساتھ یہ تعلقات آئندہ نسلوں میں منتقل ہونگے انھوں نے کہاکہ  پاکستان جنوبی ایشیا کا اہم ملک ہے، ایران اور پاکستان ملکردنیا میں مقام پیدا کرینگے، ہماری اقدار اور ثقافت یکساںاورمذہب ایک ہے۔

ایرانی وزیر نے کہاکہ ایران اور پاکستان کے درمیان کھیلو ں سمیت مختلف  شعبوں میں بڑھایا جائیگا اور پاکستان کے ساتھ کھلاڑیوں کی تربیت ،کوچنگ اور تکنیکی شعبوں میں بھی تعاون بڑھائیں گے تاہم ایران کا ایک خصوصی وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔
https://taghribnews.com/vdcaywnee49n6w1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ