تاریخ شائع کریں2018 17 January گھنٹہ 11:28
خبر کا کوڈ : 306144

تحریک نُجَباء قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے

استکباری ممالک کے سفارتخانوں کی قدس منتقل اشتعال انگیز ہے
سیکریٹری جنرل نُجَباء اسلامی تحریک، نے عراق میں فلسطین کے سفیر جناب احمد عقل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عالمی استکبار کے مقابلے کے لئے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں
تحریک نُجَباء قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہے
سیکریٹری جنرل نُجَباء اسلامی تحریک، نے عراق میں فلسطین کے سفیر جناب احمد عقل کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عالمی استکبار کے مقابلے کے لئے مسلمانوں کے اتحاد کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا: ہم قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

اسلامی جمہوریہ میں نُجَباء اسلامی تحریک کے دفتر اطلاعات و تعلقات کی رپورٹ کے مطابق عراق میں فلسطین کے سفیر جناب احمد عقل نے مسلمانوں کے قبلہ اول کے سلسلے میں امریکی صدر ٹرمپ کی صہیونیت نواز موقف کے بعد بغداد میں نُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک کے دفتر میں حاضر ہوکر اس تحریک کے سیکریٹری جنرل حجت الاسلام والمسلمین شیخ اکرم الکعبی سے ملاقات کی۔

فریقین نے اس ملاقات میں علاقے کے موجودہ حالات پر تبادلہ خیال کربے ہوئے صہیونیت اور عالمی استکبار کے مقابل دنیا کے مسلمانوں کے اتحاد اور یکجہتی کی ضرورت پر زور دیا۔

سیکریٹری جنرل نُجَباء اسلامی مزاحمت تحریک نے قدس کے بارے میں امریکی صدر کے فیصلے کی مذمت کرتے ہوئے صراحت کے ساتھ اعلان کیا کہ ہم قدس شریف کے دفاع کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔

شیخ اکرم الکعبی نے کہا: استکباری ممالک کے سفارتخانوں کی قدس منتقل اشتعال انگیز ہے جس کا مقصد اس منحوس ریاست کو تسلیم کرانا ہے۔

اس ملاقات کے آخر میں فلسطینی سفیر نے نُجَباء کی طرف سے اپنے ملک کی حمایت اور اسلامی ممالک کی حدود کے دفاع کے لئے اس کی آمادگی کے اعلان کی تعریف کی۔
https://taghribnews.com/vdchk-nxk23nvzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ