تاریخ شائع کریں2018 16 January گھنٹہ 15:44
خبر کا کوڈ : 306020

امریکہ خطے میں اپنی مداخلت پر مبنی پالیسی کا سلسلہ بند کرے،ایران

شام میں نئی سرحدی فورس کے قیام سے بحران پیچیدہ ہوگا:
امریکہ، شام سے فی الفور اپنی فورس نکال لے اور شامی عوام کو اپنے مستقبل کے لئے فیصلہ کرنے دے؛بہرام قاسمی
امریکہ خطے میں اپنی مداخلت پر مبنی پالیسی کا سلسلہ بند کرے،ایران
اسلامی جمہوریہ ایران نے کہا ہے کہ امریکہ کی جانب سے شام میں نئی سرحدی فورس کا قیام شام کے اندرونی معاملات میں کھلی مداخلت ہے جس سے موجودہ بحران میں مزید اضافہ ہوگا.

دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ امریکی حکام کی جانب سے شام میں نئی سرحدی فورس کے قیام کا فیصلہ دوسری ممالک میں کھلی مداخلت کی علامت ہے جس سے نہ صرف شام میں بحران پیچیدہ ہوگا بلکہ عدم استحکام اور اشتعال انگیز اقدامات میں بھی اضافہ ہوگا.

ترجمان بہرام قاسمی  نے مزید کہا کہ امریکیوں کے فیصلے اور منفی رویے ایسے وقت میں سامنے آرہے ہیں جب شامی مسلح افواج اور ان کے اتحادی نے داعش اور النصرہ فرنٹ کے دہشتگردوں کے مقابلے میں کامیابیاں حاصل کی ہیں.

دفترخارجہ کے ترجمان بہرام قاسمی نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران آستانہ عمل کے ذریعے روس اور ترکی کے ساتھ مل کر شام میں امن زون کے قیام کے لئے تعاون جاری رکھے گا جس کا مقصد بحران اور کشیدگی کا خاتمہ کرنا ہے اور اس مقصد کے حصول کے لئے کافی حد تک پیشرفت حاصل ہوئی ہے.

انہوں نے کہا کہ وقت آگیا ہے کہ امریکہ خطے میں اپنی منفی اور مداخلت پر مبنی پالیسی کا سلسلہ بند کرے، شام سے فی الفور اپنی فورس نکال لے اور شامی عوام کو اپنے مستقبل کے لئے فیصلہ کرنے دے.
https://taghribnews.com/vdcauinew49nww1.zlk4.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ