تاریخ شائع کریں2018 15 January گھنٹہ 16:30
خبر کا کوڈ : 305753

لندن: ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے حق میں مظاہرے

برطانیہ میں ایرانی حکومت کے حق میں ریلی، قائد انقلاب کیساتھ یکجہتی کا اظہار
لندن میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے حق میں مظاہرہ کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے.
لندن: ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے حق میں مظاہرے
لندن میں کچھ عرصہ قبل دہشت گرد تنظیم مجاہدین خلق کے کچھ اراکین نے ایک سازش کے تحت ایرانی سفارتخانے کے سامنے جمع ہو کر ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے خلاف مظاہرے کئے جس کے ردعمل میں لندن میں مقیم ایرانی شہریوں نے ایرانی حکومت اور سپریم لیڈر کے حق میں مظاہرہ کیا اور ان کے حق میں نعرے لگائے.

اس مظاہرے میں شامل مظاہرین نے جو پلے کارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے ان میں 'ہم اپنے لیڈر کے ساتھ کھڑے ہیں' اور 'مردہ بعد مجاہدین خلق تنظیم' کے نعرے درج تھے.

اس موقع پر مظاہرین نے ایران کے پرچم بھی اٹھا رکھے تھے اور ایرانی حکومت، سپریم لیڈر اور عوام زندہ بعد کے نعرے بھی لگا رہے تھے اور ایران میں ہونے والے حالیہ مظاہروں میں شامل بیرونی عناصر کے خلاف بھی نعرہ بازی کی گئی.

ارنا کے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے فرہاد نامی ایک شخص نے کہا کہ امریکہ نے 1988 میں ہمارے ایک جہاز کو نشانہ بنایا کئی ایرانی شہری جاں بحق ہوئے اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کئی بار ایران مخالف بیانات دئیے ہیں اور امریکی انتظامیہ نے بھی کئی بار ایران پر من گھڑت الزامات لگائے ہیں کیا اس کے باوجود وہ سمجھتے ہیں کیا ایرانی قوم ان کی سازش میں پھنس جائے گی یا کیا ایرانی قوم ان سے کسی طرح کی مدد لے گی.
https://taghribnews.com/vdccppq112bqxm8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ