تاریخ شائع کریں2018 15 January گھنٹہ 16:17
خبر کا کوڈ : 305741

ایرانی قوم ایک بار پھر اپنے جراتمند اور بہادر جوانوں کے غم میں مبتلا

سانچی آئل ٹینکر عملے میں 32 افراد شامل تھے جن میں صرف 3 افراد کی لاشیں مل پائیں.
6 جنوری کو چین کے مشرقی سمندر میں حادثہ کا شکار ہونے والا ایرانی آئل ٹینکر گزشتہ روز ڈوب گیا۔
ایرانی قوم ایک بار پھر اپنے جراتمند اور بہادر جوانوں کے غم میں مبتلا
حکومت اسلامی جمہوریہ ایران نے چینی سمندر میں آتشزدگی کے باعث ڈوب والے ایرانی تیل بردار جہاز کے عملے کے جاں بحق ہونے پر آج بروز پیر کو قومی سوگ کا اعلان کر دیا.

ایرانی کابینہ کے بیان کے مطابق، سمندر میں وطن کے لئے فرائض سرانجام دینے والے جراتمند ملاح اور اہلکار ایک دردناک سانحے کے باعث اپنی جانیں کھو بیٹھیں.

ایرانی قوم ایک بار پھر اپنے جراتمند اور بہادر جوانوں کے غم میں مبتلا ہے۔ حکومت، ایرانی تیل بردار بحری جہاز کی آتشزدگی کے نتیجے میں ایرانی عملے کے جاں بحق ہونے پر ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے آج پورے ملک میں قومی سوگ کا اعلان کرتی ہے.

یاد رہے کہ 6 جنوری کو چین کے مشرقی سمندر میں حادثہ کا شکار ہونے والا ایرانی آئل ٹینکر گزشتہ روز ڈوب گیا۔ تیل بردار بحری جہاز "سانچی" چھ جنوری کو چین کے ایک مال بردار جہاز کے ساتھ ٹکرا گیا تھا جس کے بعد اس میں خوف ناک آگ بھڑک اٹھی.

اس سے قبل حکومت ایران کی جانب سے آئل ٹینکر میں آگ لگنے کے بعد تشکیل دی گئی. ایک ہفتے سے جاری کوششوں کے بعد آئل ٹینکر کے عملے کے کسی فرد کے بچ جانے کی کوئی امید نہیں رہی.

سانچی آئل ٹینکر عملے میں 32 افراد شامل تھے جن میں 30 ایرانی اور 2 بنگلہ دیشی باشندے تھے. ان میں صرف 3 افراد کی لاشیں مل پائیں.
https://taghribnews.com/vdcjxietvuqeyaz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ