تاریخ شائع کریں2018 6 January گھنٹہ 22:35
خبر کا کوڈ : 303903

برطانیہ، جوہری معاہدے پر اپنے وعدوں پر قائم ہے.

برطانیہ کا اقوام متحدہ میں ایران جوہری معاہدے کی حمایت کے عزم کا اعادہ
ایران پر آٹھ سال عراق کی جانب سے جنگ مسلط تھی جس سے اس کو اقتصادی خطرات کا سامنا ہوا؛برطانوی مندوب
برطانیہ، جوہری معاہدے پر اپنے وعدوں پر قائم ہے.
اقوام متحدہ میں برطانوی مندوب نے ایٹمی سمجھوتے کے حوالے سے ایران کی جانب سے عمل درآمد کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ برطانیہ، جوہری معاہدے پر اپنے وعدوں پر قائم ہے.

یہ بات 'میتھیو ریکرافٹ' (Matthew Rycroft) نے گزشتہ روز سلامتی کونسل کی خصوصی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کہی. یہ نشست ایران میں حالیہ بدامنی کے واقعات کا جائزہ لینے کے لئے امریکی درخواست پر منعقد ہوئی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ایک مستحکم اور خوشحال ایران میں عالمی برادری کا فائدہ ہے لہذا کوئی بھی ملک ایران کو ہمارے سامنے جواب دہ ہونے پر مجبور نہیں کیا جاسکتا اور یہ بات سلامتی کونسل کی قرارداد میں بھی شامل ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ اندرونی معاملات میں دخل اندازی سے کشیدگی کی فضا میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے بالخصوص سلامتی کونسل کی ساکھ بھی متاثر ہوگی.

برطانوی مندوب کا کہنا تھا کہ یہ بات اہم ہے کہ خطے میں ایران کے سیکورٹی خدشات پر توجہ دینی چاہئے. ایران پر آٹھ سال عراق کی جانب سے جنگ مسلط تھی جس سے اس کو اقتصادی خطرات کا سامنا ہوا.

اس کے باوجود میتھیو ریکرافٹ نے اپنے ملک کی جانب سے ایران سے متعلق پر معاملات پر یکطرفہ تبصرہ کرتے ہوئے یہ دعوی کیا کہ برطانیہ کو یمن، شام، عراق اور لبنان میں ایرانی کردار پر تشویش ہے.

برطانیہ کے سفیر نے دعوی کیا کہ ایران یمن کے حوثیوں کو جنگی ساز و سامان اور میزائل فراہم کرتا ہے جو ان کے بقول سلامتی کونسل کی قراردادوں کی خلاف ورزی ہے.
https://taghribnews.com/vdchvxnxx23nvwd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ