تاریخ شائع کریں2018 2 January گھنٹہ 10:52
خبر کا کوڈ : 302839
آیت اللہ محسن اراکی

ایران کی بہادر قوم اپنی شناخت سے ہرگز غافل نہیں رہے گی

ہماری بہادر قوم اپنے ناقابل شکست مذہبی عقائد پر انحصار کرکے کبھی بھی سامراجی طاقتوں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائے گی
آیت اللہ محسن اراکی نے کہا کہ ایرانی مسلمان عوام مغربی طاقتوں کی شکست پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست سے مقابلہ کریں گے
ایران کی بہادر قوم اپنی شناخت سے ہرگز غافل نہیں رہے گی
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کے سیکرٹری جنرل نے کہا ہے کہ آج ٹرمپ اور اس کے اتحادیوں کے لئے ہمارا یہی جواب ہے کہ ایران کی بہادر قوم امام حسین (ع) کی تعلیمات اور ان کے مقاصد پر مبنی اپنی شناخت سے ہرگز غافل نہیں رہے گی.

ان خیالات کا اظہار بین الاقوامی تنظیم برائے مذہبی ہم آہنگی کے سیکریٹری جنرل آیت اللہ محسن اراکی نے ایران کے مذہبی شہر قم میں اسلامی مزاحمتی فرنٹ کے شہدا کے اہل خانہ کے اعزاز میں منعقدہ ایک سمینار میں خطاب کرتے ہوئے کیا.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ ہماری بہادر قوم اپنے ناقابل شکست مذہبی عقائد پر انحصار کرکے کبھی بھی سامراجی طاقتوں کے سامنے اپنا سر نہیں جھکائے گی.

آیت اللہ اراکی نے کہا کہ ہم ہمیشہ عالمی سامراج کے خلاف جد و جہد کرنے پر آمادہ ہیں جو دین اسلام اور مذہب تشیع کی بقاء کی علامت ہے اور دشمنوں کا مقصد ان عقائد پر خدشہ ڈالنا ہے.

انہوں نے مزید کہا کہ ایرانی مسلمان عوام مغربی طاقتوں کی شکست پر یقین رکھتے ہیں اور ہم اپنی تمام طاقت کے ساتھ امریکہ اور ناجائز صہیونی ریاست سے مقابلہ کریں گے.

آیت اللہ محسن اراکی نے امریکہ اور جابر صہیونی ریاست کے ایران مخالف حالیہ مواقف کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ہم  رہبر معظم کی ہدایات پر عمل کرتے رہیں گے اور اسلامی انقلاب کے اصولوں کو نظر انداز نہیں کریں گے.
https://taghribnews.com/vdcexw8xojh87vi.dqbj.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ