تاریخ شائع کریں2017 27 December گھنٹہ 17:01
خبر کا کوڈ : 301922

عرب ممالک خاموش نہ ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرتا. وزیر خارجہ لبنان

عرب ممالک خاموش نہ ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرتا. وزیر خارجہ لبنان
لبنان کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ اگر عرب ممالک خاموش نہ ہوتے تو ڈونلڈ ٹرمپ امریکی سفارتخانے کو تل ابیب سے بیت المقدس منتقل کرنے کا فیصلہ نہ کرتا.

ان خیالات کا اظہار جبران باسیل نے المیادین نیوز چینل کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہی.

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ عربوں نے ہمیشہ کی طرح خاموشی اختیار کی جس کی وجہ سے ٹرمپ نے القدس پر ایسا فیصلہ کرنے کی جرات کی.

انہوں نے مزید کہا کہ القدس اور مسئلہ فلسطین پر عرب ممالک کے مؤقف کمزور اور غیرموثر ہے اور اس حوالے سے ان ممالک کے درمیان اختلافات پائے جاتے ہیں.

شام کی صورتحال کے حوالے سے لبنانی وزیر خارجہ نے کہا کہ شام اور لبنان کی مشترکہ مزاحمت سے دونوں ممالک کو تقسیم کرنے کی سازش کو ناکام بنادیا.

جبران باسیل نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف ہم شام کے ساتھ کھڑے ہیں اور اس مقصد کے لئے شام کے لئے نیک تمناؤں کا بھی اظہار کرتے ہیں.
https://taghribnews.com/vdcgxq9wxak9zy4.,0ra.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ