تاریخ شائع کریں2017 15 December گھنٹہ 15:47
خبر کا کوڈ : 299486

میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کا پردہ فاش

میانمار میں رواں سال اگست میں مسلم کش فسادات کے سبب 7000 کے قریب مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔
میانمار میں مسلمانوں پر ظلم کا پردہ فاش
بین الاقومی این جی او ڈاکٹرز ودتھ آؤٹ بارڈرز نے اپنے سروے کے حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار میں رواں سال اگست میں مسلم کش فسادات کے سبب 7000 کے قریب مسلمانوں کا قتل عام ہوا۔

جنیوا میں ہیڈکوارٹر رکھنے والی این جی او نے بتایا ہےکہ رخائن میں قتل ہونے والوں میں 5 سال سے کم عمر730 بچے بھی شامل تھے۔ عالمی طبی این جی او کے مطابق میانمار میں 25 اگست سے 24 ستمبر تک 9000 افراد قتل ہوئے جن میں سے 6700 روہنگیا مسلمان تھے۔

برطانوی ذرائع ابلاغ کے مطابق این جی او نے بنگلہ دیش میں روہنگیا مہاجرین میں سروے کیا ۔ سروے کے مطابق میانمار میں قتل ہونے والے افراد کی تعداد 6700 ہے۔ جبکہ میانمار حکومت نے یہ تعداد صرف 400بتائی تھی۔

رواں سال رخائن میں میانمار فوج اور عسکریت پسندوں کی قتل و غارت گری سے بچ کر 6لاکھ افراد نے بنگلہ دیش ہجرت کی۔

واضح رہے میانمار فوج نے دنیا بھر کی آنکھوں میں دھول جھونکی تھی کہ ملک میں صرف چار سو افراد کا قتل ہواہے۔ اور قتل ہونے والوں کو مسلمان دہشت گرد قراردیا تھا۔جسے عالمی این جی او نے بے نقاب کردیا ہے۔

این جی او نے بتایا ہےکہ پر تشدد واقعات میں 69 فیصد افراد کو گولی مار کر ہلاک کیا گیا جبکہ پانچ سال سے کم عمر بچوں میں 59 فیصد بچوں کو گولی کا نشانہ بنایا گیا۔

عالمی تنظیم جس کے بنیاد1971میں فرانس میں رکھی گئی تھی بتایاہے کہ 9 فیصد افراد گھر میں جل کر ہلاک ہوئے.
https://taghribnews.com/vdch6wni-23nwkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ