تاریخ شائع کریں2017 28 November گھنٹہ 13:19
خبر کا کوڈ : 296108

دنیا آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے حق میں آواز اٹھائے

ایسی عظیم شخصیت کے ضیاع سے عالم اسلام پر ایک کاری ضرب لگے گی
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی شورائے عالی کے رکن اور معروف اسکالر نے کہا ہے کہ دنیا میں بسنے والے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر آل خلیفہ کی جانب سے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائیں
دنیا آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے حق میں آواز اٹھائے
عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی شورائے عالی کے رکن اور معروف اسکالر نے کہا ہے کہ دنیا میں بسنے والے تمام افراد کو چاہئے کہ وہ آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم پر آل خلیفہ کی جانب سے روا رکھے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف آواز اٹھائیں۔

تقریب خبر رساں ایجنسی کے مطابق عالمی مجلس تقریب مذاہب اسلامی کی شورائے عالی کے رکن، اور عالم اسلام کے امور میں رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای کے مشیر معروف عالم دین آیت اللہ شیخ محمد علی تسخیری نے ہمارے نمائندے سے گفتگو کرتے ہوئے بحرین کے شیعوں کے رہبر آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی خراب جسمانی حالت پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ عیسیٰ قاسم عالم اسلام کی ایک عظیم شخصیت ہیں اور مجھے فخر ہے کہ ہم نے آیت اللہ العظمیٰ صدر کے دروس میں ایک ساتھ شرکت کی اور سب لوگ جانتے ہیں کہ شیخ عیسیٰ قاسم کی شخصیت کتنی برجستہ ہے۔

آیت اللہ تسخیری نے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا نے آل خلیفہ کی ظالم اور ڈکٹیٹر حکومت کے مقابلے میں آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی پامردی اور استقامت کا مشاہدہ کیا ہے۔ لہذا دنیا بھر کے انسانوں کو چاہئے کہ وہ اس ڈکٹیٹر، ظلم و استبداد کی حمایت کرنے والی اور مغرب و امریکہ اور دیگر استکباری ممالک کی حمایت یافتہ حکومت کے خلاف احتجاج کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ تمام افراد جن کے دل انسانیت کے لئے دھڑکتے ہیں انہیں چاہئے کہ آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر حکومت پر دبائو ڈالنے کے لئے اعتراض کریں تاکہ وہ آیت اللہ عیسیٰ قاسم کے علاج معالجے کی اجازت دے کیونکہ ایسی عظیم شخصیت کے ضیاع سے عالم اسلام پر ایک کاری ضرب لگے گی۔
 
 
https://taghribnews.com/vdcfxvd0cw6d1ya.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ