تاریخ شائع کریں2017 23 September گھنٹہ 23:42
خبر کا کوڈ : 285236

اسلامی جمہوريہ ايران پاكستان كے ديرينہ دوست ملک ہے.نفيس زكريا

ایران کیساتھ تعلقات کے فروغ کو اہم سمجھتے ہیں : پاکستانی ترجمان
صدر روحانی اور شاہد خاقان عباسی كے درميان حاليہ ملاقات دوطرفہ تعلقات كی توسيع كے لئے ايک مثبت قدم ہے،: ترجمان نفيس زكريا
اسلامی جمہوريہ ايران پاكستان كے ديرينہ دوست ملک ہے.نفيس زكريا
پاکستانی دفترخارجہ کے ترجمان نفيس زكريا نے کہا ہے کہ پاکستان، اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ کثیرالجہتی تعلقات کے فروغ کو خاص اہمیت دیتا ہے.

اس موقع پر انہوں نے اقوام متحدہ كی 72ويں جنرل اسمبلی كے موقع پر صدر اسلامی جمہوريہ ايران ڈاكٹر حسن روحانی اور وزيراعظم پاكستان شاہد خاقان عباسی كے درميان ملاقات كی اہميت كا ذكر ديتے ہوئے كہا كہ ايسی ملاقاتيں دونوں ممالک كے درميان تعلقات بڑھانے كے لئے سنہری موقع ہے.

نفيس زكريا نے كہا كہ يہ ملاقات دونوں ممالک كے درميان دوطرفہ تعلقات كی اہميت كی علامت ہے كيونكہ اسلامی جمہوريہ ايران پاكستان كے ديرينہ دوست ملک ہے.

انہوں نے پاكستانی وزير خارجہ 'خواجہ آصف' كے ايران كے حاليہ دورے كو اشارے كرتے ہوئے كہا كہ اس دورے كا مقصد خواجہ آصف اور ايرانی حكام كے درميان علاقائی تبديليوں پر تبادلہ خيال كرنا تھا جو يہ دوطرفہ تعلقات كی اہميت كی نشاندہی كرتا ہے.

انہوں نے اس بات پر زور ديا كہ صدر روحانی اور شاہد خاقان عباسی كے درميان حاليہ ملاقات دوطرفہ تعلقات كی توسيع كے لئے ايک مثبت قدم ہے.

تفصيلات كے مطابق ايرانی صدر حسن روحانی اور پاكستانی وزير اعظم شاہد خاقان عباسی نے اقوام متحدہ كی 72ويں جنرل اسمبلی كے موقع پر ايک دوسرے كے ساتھ ملاقات اور دوطرفہ تعلقات، علاقائی مسائل اور اقتصادی تعلقات پر تبادلہ خيال كيا گيا. 
https://taghribnews.com/vdcfmtd0vw6dc0a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ