QR codeQR code

شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی باقاعدہ رکنیت ایک سفارتی کامیابی ہے

19 Sep 2021 گھنٹہ 15:41

انہوں نے کہا کہ شنگھائي تعاون تنظیم کی رکنیت کا مطلب ، اسلامی جمہوریہ ایران کا ایشیا کے معاشی بنیادی ڈھانچے سے جڑ جانا ہوگا  اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کو جلد از جلد اس کا جائزہ لینا اور ضروری کاغذات پر دستخط کرانا چاہیے ۔


اسلامی جمہوریہ ایران کے صدر آیت اللہ سید ابراہیم رئیسی نے تاجیکستان کے سہ روز دورے کے خاتمے  کے بعد واپس تہران پہنچ کر کہا ہے کہ شنگھائی تعاون تنظیم میں ایران کی باقاعدہ رکنیت ایک سفارتی کامیابی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائي تعاون تنظیم کی رکنیت کا مطلب ، اسلامی جمہوریہ ایران کا ایشیا کے معاشی بنیادی ڈھانچے سے جڑ جانا ہوگا  اور وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کو جلد از جلد اس کا جائزہ لینا اور ضروری کاغذات پر دستخط کرانا چاہیے ۔

انہوں نے تاجیکستان کے اعلی عہدیداروں سے اپنی ملاقات کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ تاجیکستان کے ساتھ معاشی ، سیاسی اور ثقافتی شعبوں میں ہمارے تعلقات کا نیا دور شروع ہوا ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان جو مسائل ہیں ان کے بارے میں خصوصی کمیٹیوں کی نشستوں میں یہ فیصلہ  کیا گیا کہ انہيں حل کیا جائے گا ۔

صدر ابراہیم رئيسی نے افغانستان کے سلسلے میں ہونے والے اجلاس کا بھی ذکر کیا اور کہا کہ اس اجلاس میں ہم نے اسلامی جمہوریہ ایران کے نظریات کو بیان کیا اور اس بات کی کوشش کی گئی کہ ایران کے موقف پر علاقائی سطح پر اتفاق رائے ہو جائے اور ایسا ہی ہوا اور ان کاوشوں کی بدولت افغانستان کے بارے میں اتفاق رائے ممکن ہو گیا ۔

صدر ایران نے کہا کہ علاقائی ملکوں کے سربراہوں سے جو ملاقاتیں ہوئیں ان میں بھی یہی طے کیا گيا کہ افغانستان کے بارے میں ایران کے موقف پر اتفاق رائے ہونا چاہیے ۔

ایران کے صدر کی حیثیت سے ڈاکٹر ابراہیم رئيسی کا یہ پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔
 


خبر کا کوڈ: 519420

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/519420/شنگھائی-تعاون-تنظیم-میں-ایران-کی-باقاعدہ-رکنیت-ایک-سفارتی-کامیابی-ہے

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com