QR codeQR code

غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی

6 Jun 2021 گھنٹہ 22:01

فلسطین الیوم کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا اور اس موقع پر غاصب صیہونیوں نے اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسجد الاقصی پر حملہ کئے جانے کے موقع پر غاصب صیہونیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔


غاصب صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی اداروں کے اشارے پر مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے اور اس پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا اور اس موقع پر غاصب صیہونیوں نے اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسجد الاقصی پر حملہ کئے جانے کے موقع پر غاصب صیہونیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت سے پورے خطے میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھیں گے- فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے بنیامین نتنیاہو بیت المقدس کی صورتحال کو کشیدہ بنا کر اقتدار میں باقی رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 506856

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/506856/غاصب-صیہونی-انتہا-پسندوں-کی-مسجد-الاقصی-ایک-بار-پھر-بے-حرمتی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com