تاریخ شائع کریں2021 6 June گھنٹہ 22:01
خبر کا کوڈ : 506856

غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی

فلسطین الیوم کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا اور اس موقع پر غاصب صیہونیوں نے اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسجد الاقصی پر حملہ کئے جانے کے موقع پر غاصب صیہونیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔
غاصب صیہونی انتہا پسندوں کی مسجد  الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی
غاصب صیہونی انتہا پسندوں نے صیہونی اداروں کے اشارے پر مسجد الاقصی کی ایک بار پھر بے حرمتی کی ہے اور اس پر حملہ کیا ہے۔

فلسطین الیوم کے مطابق یہ حملہ اتوار کے روز کیا گیا اور اس موقع پر غاصب صیہونیوں نے اسلام کے خلاف نعرے بازی بھی کی۔ بتایا جاتا ہے کہ مسجد الاقصی پر حملہ کئے جانے کے موقع پر غاصب صیہونیوں اور فلسطینیوں میں جھڑپیں بھی ہوئیں۔

دوسری جانب فلسطینی انتظامیہ کی وزارت خارجہ نے خبردار کیا ہے کہ مسجد الاقصی پر صیہونی حکومت کی جارحیت سے پورے خطے میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھیں گے- فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے بیان میں کہا ہے بنیامین نتنیاہو بیت المقدس کی صورتحال کو کشیدہ بنا کر اقتدار میں باقی رہنے کی ناکام کوشش کررہے ہیں۔
https://taghribnews.com/vdcjimeimuqeyoz.3lfu.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ