QR codeQR code

اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا پلڑا بھاری

17 May 2021 گھنٹہ 19:55

حالیہ حملے میں بیت المقدس اورتل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کرادیں ہیں جس کے بعد یہ کہنا کہ  غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہی کے باوجودحماس کا پلڑا بھاری ہےغلط نہ ہوگا۔


 اسرائیلی روزنامہ  نے لکھا ہے کہ غزہ کی پٹی پرحالیہ حملے میں اسلامی تحریک مزاحمت حماس کا پلڑا بھاری ہے۔

اسرائیل کے عبرانی اخباریدیعوت احرونوت کے مطابق  مقبوضہ فلسطین اسرائیلی فوج اور مزاحمت کاروں کے مابین حالیہ بدترین لڑائی اور بم باری میں صیہونی ریاستی دہشتگردی اور بدترین مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے یکے بعد دیگر کئی کامیابیاں حاصل کی ہیں جبکہ حالیہ حملے میں بیت المقدس اورتل ابیب میں ایک ہی وقت میں بمباری کرکے اسرائیل کے بن گوریان ہوائی اڈے پر پروازیں معطل کرادیں ہیں جس کے بعد یہ کہنا کہ  غزہ میں اسرائیلی فوج کی بمباری سے تباہی کے باوجودحماس کا پلڑا بھاری ہےغلط نہ ہوگا۔

 عبرانی اخبار کے مطابق  غرب اردن اور القدس میں فلسطینیوں کی نظر میں تحریک حماس کی مقبولیت اور بھی بڑھ گئی ہےجس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے حماس نے سنہ 1948ء کے مقبوضہ فلسطینی علاقوں میں موجود عرب آبادی کو بھی صہیونی حکومت کے خلاف بر سر پیکار کیا ہے جس کے نتیجے میں فلسطینیوں اور اسرائیلی پولیس کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور تزویراتی طورپر حماس جو چاہتی تھی اسے حاصل ہوچکا ہے۔

خیال رہے کہ اسرائیلی فوج کے غزہ کی پٹی پر گذشتہ ایک ہفتے سے جاری حملوں کے نتیجے میں 192 فلسطینی شہید ہوچکے ہیں۔ شہدا میں 50  بچے اور 30 خواتین شامل ہیں جب کہ 2 ہزار سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 504352

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/504352/اسلامی-تحریک-مزاحمت-حماس-کا-پلڑا-بھاری

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com