QR codeQR code

چارسدہ میں فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق

چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی

1 Nov 2017 گھنٹہ 10:40

چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی


چارسدہ میں ماجوکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔

پاکستانی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ایوب خان جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔

واقعے کے بعد جاں بحق ایس ایچ او کی لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس وین پر فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 291301

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/291301/چارسدہ-میں-فائرنگ-سے-ایس-ایچ-او-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com