چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی
چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی
شیئرینگ :
چارسدہ میں ماجوکی کے علاقے میں نامعلوم افراد کی پولیس وین پر فائرنگ سے ایس ایچ او جاں بحق جب کہ 2 اہلکار زخمی ہوگئے۔
پاکستانی خبر رساں ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق چارسدہ کے علاقے ماجوکی میں موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے پولیس وین پر اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایس ایچ او ایوب خان جاں بحق جبکہ 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد جاں بحق ایس ایچ او کی لاش اور زخمی پولیس اہلکاروں کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
پولیس وین پر فائرنگ کے بعد علاقے میں پولیس کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے اور ناکہ بندی کرکے ملزمان کی تلاش کی جارہی ہے۔