QR codeQR code

بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا

26 Nov 2021 گھنٹہ 15:01

محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی اورامن و استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔


جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی اورامن و استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے جو کہ قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 528279

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/528279/بلوچستان-کے-عوام-کی-سیکورٹی-فورسز-حمایت-سے-صوبے-میں-استحکام-ا-یا

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com