تاریخ شائع کریں2021 26 November گھنٹہ 15:01
خبر کا کوڈ : 528279

بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا

محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی اورامن و استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔
بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا
جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ بلوچستان کے عوام کی سیکورٹی فورسز کی حمایت سے صوبے میں استحکام آیا ہے۔

پاکستانی فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے جنرل ہیڈ کوارٹرز میں آٹھویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات کے موقع پر کہا کہ محنت سے حاصل ہونے والے امن کی ہر قیمت پر حفاظت کی جائے گی اورامن و استحکام کے لیے دشمن قوتوں کے مذموم عزائم کو جامع حکمت عملی کے ذریعے ناکام بنایا جا رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کو درپیش اندرونی اور بیرونی چیلنجز ایک جامع قومی ردعمل کا تقاضا کرتے ہیں، ہم اپنی سرحد اور داخلی سلامتی کو یقینی بناتے رہیں گے جو کہ قومی ترقی کے لیے بہت ضروری ہے۔
 
https://taghribnews.com/vdccm4qpo2bqii8.c7a2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ