QR codeQR code

لیبیا:سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق

27 Jul 2021 گھنٹہ 17:39

بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل  کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔


لیبیا میں ساحل کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل  کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔
 


خبر کا کوڈ: 513113

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/513113/لیبیا-سمندر-میں-کشتی-ڈوبنے-کے-نتیجے-کم-57-افراد-جاں-بحق

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com