تاریخ شائع کریں2021 27 July گھنٹہ 17:39
خبر کا کوڈ : 513113

لیبیا:سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق

بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل  کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔
لیبیا:سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق
لیبیا میں ساحل کے قریب سمندر میں کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم از کم 57 افراد جاں بحق ہو گئے۔

بین الاقوامی مہاجرین کی تنظیم کے ترجمان صفا مشہلی نے اپنے ایک ٹویٹر بیان میں کہا ہے کہ پیر کے روز لیبیا کے ساحل  کے قریب کشتی ڈوبنے کے نتیجے میں کم سے کم 57 افراد سمندر میں ڈوب گئے۔ ہلاک ہونے والوں میں 20 خواتین اور دو بچے بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ لیبیا کے کوسٹ گارڈ اور ماہی گیروں نے 18 افراد کو بچالیا ہے۔ حادثے میں زندہ بچ جانے والوں نے بتایا کہ انجن کی خرابی کے سبب کشتی رک گئی اور خراب موسم کے سبب یہ سمندر میں ڈوب گئی۔اس سے قبل بدھ کے روز بھی کشتی سے گر کر کم از کم 20 افراد سمندر میں ڈوب گئے تھے۔
 
https://taghribnews.com/vdcdfs0ksyt0ff6.432y.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ