QR codeQR code

دفاعی منصوبے میں ایٹمی یا مہلک ہتھیار شامل نہیں ہیں

17 Feb 2021 گھنٹہ 18:36

ایران نے گذشتہ کئی عشروں کے دوران بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ دفاعی منصوبے میں ایٹمی یا مہلک ہتھیار شامل نہیں ہیں تاہم جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی


صدر مملکت نے دشمنوں کے اس پروپیگنڈے کو سختی کے ساتھ مسترد کر دیا ہے کہ ایران ایٹمی ہتھیاربنانا چاہتا ہے۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے بدھ کے روز کابینہ کے اجلاس میں کہا ہے کہ ایران نے گذشتہ کئی عشروں کے دوران بارہا اس بات کا اعلان کیا ہے کہ دفاعی منصوبے میں ایٹمی یا مہلک ہتھیار شامل نہیں ہیں تاہم جوہری ٹیکنالوجی کے حصول کی کوششیں بدستور جاری رہیں گی۔

انھوں نے کہا کہ ایران، رہبر انقلاب اسلامی کے فتوے پر عمل کرتا رہا ہے اور عالمی برادری کو سمجھ لینا چاہئے کہ ایران نے جو عہد و پیمان کیا ہے اس پر وہ پابند ہے۔

صدر مملکت نے اسی طرح بین الاقوامی ایٹمی معاہدے کو ایران اور دیگر فریق ملکوں کی انتھک کوششوں کا نتیجہ قرار دیا اور تاکید کے ساتھ کہا کہ یہ معاہدہ بآسانی حاصل نہیں ہوا ہے اور ایران اس معاہدے کو، اس کی ماضی کی ہی شکل میں قابل عمل سمجھتا ہے اور اس معاہدے میں کوئی تبدلی نہیں کی جا سکتی۔

ڈاکٹر حسن روحانی نے کہا کہ ایران کے خلاف پابندیاں ختم ہوتے ہی تہران تمام وعدوں پر عمل کرنا شروع کردے گا جبکہ ایران کو مقابل فریق کی جانب سے پابندیوں کے خاتمے کا جائزہ لینے کے لئے صرف چند گھنٹوں کا وقت درکار ہو گا۔


خبر کا کوڈ: 493495

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/493495/دفاعی-منصوبے-میں-ایٹمی-یا-مہلک-ہتھیار-شامل-نہیں-ہیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com