QR codeQR code

پاکستانی حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی

6 Feb 2021 گھنٹہ 14:13

اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے


پاکستانی حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، ڈریپ منظوری کے بعد اسپوٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نجی فارما کمپنی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، جس کی ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے، اور اب اسپوٹنک فائیو کو نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا، تاہم فارما کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے، اور یہ  اجازت نامہ یکم اپریل تک مؤثر رہے گا۔


خبر کا کوڈ: 492102

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/492102/پاکستانی-حکومت-نے-روسی-ویکسین-کے-ایمرجنسی-استعمال-کی-اجازت-دے-دی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com