تاریخ شائع کریں2021 6 February گھنٹہ 14:13
خبر کا کوڈ : 492102

پاکستانی حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی

اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے
پاکستانی حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی
پاکستانی حکومت نے روسی ویکسین کے ایمرجنسی استعمال کی اجازت دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اسپوٹنک فائیو کے ہنگامی استعمال کی اجازت ڈرگ ایکٹ 1976 کے سیکشن 7 کے تحت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی ہے، ڈریپ منظوری کے بعد اسپوٹنک فائیو ویکسین پاکستان میں استعمال ہوسکے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی کی نجی فارما کمپنی نے ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت مانگی تھی، جس کی ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے منظوری دے دی ہے، اور اب اسپوٹنک فائیو کو نجی فارما کمپنی کی جانب سے درآمد کیا جائے گا، تاہم فارما کمپنی کو ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت تین ماہ کے لیے دی گئی ہے، اور یہ  اجازت نامہ یکم اپریل تک مؤثر رہے گا۔
https://taghribnews.com/vdchvinki23nwzd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ