QR codeQR code

عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ: قطر

20 Jan 2021 گھنٹہ 2:17

قطر کے وزیر خارجہ نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ قطر نے حال ہی میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرلیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 490210

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/490210/عرب-ممالک-سے-ایران-کے-ساتھ-مذاکرات-کرنے-کا-مطالبہ-قطر

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com