تاریخ شائع کریں2021 20 January گھنٹہ 02:17
خبر کا کوڈ : 490210

عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ: قطر

قطر کے وزیر خارجہ نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ: قطر
رپورٹ کے مطابق قطر کے وزیر خارجہ محمد عبدالرحمن آل ثانی نے بلومبرگ کے ساتھ گفتگو میں عرب ممالک سے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں کے لئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا وقت پہنچ گيا ہے۔

قطر کے وزیر خارجہ نے کہا کہ دوحہ خلیج فارس کی عرب ریاستوں اور ایران کے درمیان مذاکرات کے سلسلے میں مشترکہ اجلاس کی میزبانی کرنے کے لئے آمادہ ہے۔

واضح رہے کہ قطر نے حال ہی میں سعودی عرب، مصر، بحرین اور امارات کے ساتھ اپنے اختلافات کو حل کرلیا ہے۔
https://taghribnews.com/vdcfyxdjxw6d10a.k-iw.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ