QR codeQR code

ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ خودکش حملے میں شہید

27 Nov 2020 گھنٹہ 17:40

اسلامی جمہوریہ ایران کے درالحکومت تہران کے نزدیک ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ایک خودکش حملے میں شہید کردیا گیا


اسلامی جمہوریہ ایران کے درالحکومت تہران کے نزدیک ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ایک خودکش حملے میں شہید کردیا گیا۔

محسن فخری زادہ اپنے محافظ کے ہمراہ تہران کے نزدیک واقع علاقے آبسرد کے ٹول پلازہ کے نزدیک پہنچے ہی تھے کہ خودکش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔

حملہ آوروں نے خودکش حملے کے ساتھ ساتھ انہیں گولیوں سے بھی نشانہ بنایا جس کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔

محسن فخری زادہ وہ تنہا ایٹمی سائنسدان تھے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک پروگرام میں انکا نام لے کر گفتگو کی تھی اور صیہونی میڈیا نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کے قتل کا منصوبہ ایک متربہ ناکام ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 483571

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/483571/ایٹمی-سائنسدان-محسن-فخری-زادہ-خودکش-حملے-میں-شہید

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com