اسلامی جمہوریہ ایران کے درالحکومت تہران کے نزدیک ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ایک خودکش حملے میں شہید کردیا گیا
شیئرینگ :
اسلامی جمہوریہ ایران کے درالحکومت تہران کے نزدیک ایٹمی سائنسدان محسن فخری زادہ کو ایک خودکش حملے میں شہید کردیا گیا۔
محسن فخری زادہ اپنے محافظ کے ہمراہ تہران کے نزدیک واقع علاقے آبسرد کے ٹول پلازہ کے نزدیک پہنچے ہی تھے کہ خودکش حملہ آور نے انہیں نشانہ بنایا۔
حملہ آوروں نے خودکش حملے کے ساتھ ساتھ انہیں گولیوں سے بھی نشانہ بنایا جس کے سبب وہ جانبر نہ ہوسکے۔
محسن فخری زادہ وہ تنہا ایٹمی سائنسدان تھے کہ غاصب صیہونی حکومت کے وزیر اعظم نتن یاہو نے ایک پروگرام میں انکا نام لے کر گفتگو کی تھی اور صیہونی میڈیا نے یہ اعلان کیا تھا کہ ان کے قتل کا منصوبہ ایک متربہ ناکام ہوچکا ہے۔