QR codeQR code

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی۔

30 Oct 2020 گھنٹہ 18:28

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1078 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی۔


پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے جس کے باعث 24 گھنٹے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1078 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 864 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 238، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 831، خیبرپختونخوا 39 ہزار 361، اسلام آباد میں 19 ہزار 594، بلوچستان میں 15 ہزار 887 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 46 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 ہوگئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 480460

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/480460/پاکستان-میں-کورونا-وائرس-کی-دوسری-لہر-شدت-آگئی

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com