تاریخ شائع کریں2020 30 October گھنٹہ 18:28
خبر کا کوڈ : 480460

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی۔

پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1078 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3 لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی۔
پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر میں شدت آگئی ہے جس کے باعث 24 گھنٹے میں 20 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹرکے تازہ اعداد وشمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا کے1078 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ جس کے بعد ملک بھر میں مجموعی کیسز کی تعداد 3  لاکھ 32 ہزار 186 ہوگئی۔

این سی او سی کے مطابق فعال کیسز کی تعداد برھ کر 11 ہزار 864 ہوگئی جب کہ اب تک کورونا وائرس میں مبتلا 3 لاکھ 13 ہزار 527 مریض صحت یاب ہوچکے ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد مجموعی اموات کی تعداد 6 ہزار 795 ہوگئی۔

سندھ میں مریضوں کی تعداد ایک لاکھ 45 ہزار 238، پنجاب میں ایک لاکھ 3 ہزار 831، خیبرپختونخوا 39 ہزار 361، اسلام آباد میں 19 ہزار 594، بلوچستان میں 15 ہزار 887 ، آزاد کشمیر 4 ہزار 46 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 229 ہوگئی ہے۔
https://taghribnews.com/vdcb0gbagrhbwap.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ