QR codeQR code

چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز،

30 Sep 2020 گھنٹہ 17:59

چین نے  اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔


رپورٹ کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی  میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلے  کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چین  میں فوج کی تربیت کے لیے پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغاز کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 477479

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/477479/چین-کی-جانب-سے-چار-سمندروں-میں-پانچ-بحری-جنگ-مشقوں-کا-ا-غاز

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com