تاریخ شائع کریں2020 30 September گھنٹہ 17:59
خبر کا کوڈ : 477479

چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز،

چین نے  اپنے ساحلی علاقوں کے ساتھ بیک وقت چار سمندروں میں 5 بحری جنگی مشقوں کا آغاز کردیا ہے۔
چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز،
رپورٹ کے مطابق خطے میں جاری کشیدگی کے پس منظر میں چین کی جانب سے چار سمندروں میں پانچ بحری جنگ کی مشقوں کا آغاز کیا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق جنوبی بحیرہ چین ، مشرقی چائینا سی، شمال میں بوہائی سی  میں یہ مشقیں کی جارہی ہیں۔ چین کی وزارت تحفظ کے مطابق مشقیں تین دن جاری رہیں گی اور اس دوران کسی بھی بحری جہاز کو ان علاقوں میں داخلے  کی اجازت نہیں ہوگی۔

واضح رہے کہ چین  میں فوج کی تربیت کے لیے پورے سال ہی مشقوں کا اہتمام کیا جاتا ہے تاہم بیک وقت اس بڑے پیمانے پر مشقوں کے آغاز کو غیر معمولی قرار دیا جارہا ہے۔
https://taghribnews.com/vdchqqnkw23nqkd.4lt2.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ