QR codeQR code

امریکا نے ہانگ کانگ کے حکمراں پر پابندیاں عائد کردیں،

8 Aug 2020 گھنٹہ 23:02

امریکا نے ہانگ کانگ کی حکمراں سمیت 10 اعلیٰ سرکاری حکام و سیاسی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔


امریکا نے چین کی حمایت یافتہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم اور 9 دیگر اہم حکام پر ملک میں جمہوری روایات اور آزادی اظہار رائے کو پامال کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ہانگ کانگ کی حکمراں سمیت 10 اعلیٰ سرکاری حکام و سیاسی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے تحت ان افراد کی امریکا میں جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ہانگ کانگ میں چین کے متنازعہ قانون کے متعارف کرانے پر کیا گیا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ میں ایسے اسیروں کو چین کے حوالے کردیا جائے گا جو ہانگ کانگ میں چین کی بالادستی کے خلاف تھے۔

واضح رہے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس سمیت عالمی قوتوں نے ہانگ کانگ سے ملزمان کی حوالگی کے معاہدے منسوخ کردیئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 471947

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/471947/امریکا-نے-ہانگ-کانگ-کے-حکمراں-پر-پابندیاں-عائد-کردیں

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com