تاریخ شائع کریں2020 8 August گھنٹہ 23:02
خبر کا کوڈ : 471947

امریکا نے ہانگ کانگ کے حکمراں پر پابندیاں عائد کردیں،

امریکا نے ہانگ کانگ کی حکمراں سمیت 10 اعلیٰ سرکاری حکام و سیاسی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔
امریکا نے ہانگ کانگ کے حکمراں پر پابندیاں عائد کردیں،
امریکا نے چین کی حمایت یافتہ ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکیٹو کیری لیم اور 9 دیگر اہم حکام پر ملک میں جمہوری روایات اور آزادی اظہار رائے کو پامال کرنے پر پابندیاں عائد کردی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا نے ہانگ کانگ کی حکمراں سمیت 10 اعلیٰ سرکاری حکام و سیاسی رہنماؤں پر پابندیاں عائد کردی ہیں جن کے تحت ان افراد کی امریکا میں جائیداد اور بینک اکاؤنٹس کو منجمد کردیا گیا ہے۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندیاں ہانگ کانگ میں چین کے متنازعہ قانون کے متعارف کرانے پر کیا گیا ہے جس کے تحت ہانگ کانگ میں ایسے اسیروں کو چین کے حوالے کردیا جائے گا جو ہانگ کانگ میں چین کی بالادستی کے خلاف تھے۔

واضح رہے امریکا، برطانیہ، آسٹریلیا، فرانس سمیت عالمی قوتوں نے ہانگ کانگ سے ملزمان کی حوالگی کے معاہدے منسوخ کردیئے تھے۔
https://taghribnews.com/vdcba8bazrhbz9p.kvur.html
آپ کا نام
آپکا ایمیل ایڈریس
سکیورٹی کوڈ