QR codeQR code

بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ

25 Jul 2020 گھنٹہ 17:58

پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔


پاکستان کے صوبے بلوچستان میں دہشتگردوں کی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ سے ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے کیچ میں دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایک جوان شہید اور 3 زخمی ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز پدراک کے قریب معمول کی گشت پر تھی، کہ دہشت گردوں نے فائرنگ کردی، حملے میں لانس نائیک جاوید کریم شہید ہوگئے،

واقعے کی اطلاع ملتے ہی سیکیورٹی فورسز کے مزید اہلکار علاقے میں پہنچ گئے اورعلاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔


خبر کا کوڈ: 470427

خبر کا ایڈریس :
https://www.taghribnews.com/ur/news/470427/بلوچستان-میں-دہشتگردوں-کی-سیکیورٹی-فورسز-گاڑی-پر-فائرنگ

تقريب خبررسان ايجنسی (TNA)
  https://www.taghribnews.com